اردو

urdu

ETV Bharat / state

میریج ہال کو اسکول میں تبدیل کرنے کا مطالبہ

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ڈورہ علاقے میں گزشتہ 15 برسوں سے تعمیر کردہ میریج ہال بےکار پڑا ہوا ہے جس کے پیش نظر عوام کا حکام سے مطالبہ ہے کہ میریج ہال کو اسکول میں تبدیل کیا جائے۔

میریج حال کو اسکول میں تبدیل کرنے کا مطالبہ
میریج حال کو اسکول میں تبدیل کرنے کا مطالبہ

By

Published : Jun 15, 2020, 5:09 PM IST

اطلاعات کے مطابق ڈورہ نوپورہ علاقے میں گزشتہ 15 برس قبل ایک میریج ہال تعمیر کیا گیا تھا جو لوگوں کے کسی کام کا نہیں ہے کیوںکہ میریج ہال گنجان بستیوں والے علاقوں میں ضرور ہوتا ہے جہاں لوگوں کے مکانوں میں صحن نہیں ہوتا۔ تاہم مذکورہ گاؤں میں میریج ہال بےکار پڑا ہے۔

میریج حال کو اسکول میں تبدیل کرنے کا مطالبہ

اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ میریج ہال کو اسکول میں تبدیل کیا جائے تاکہ علاقے میں طلبا کو تعلیم حاصل کرنے میں کوئی دشواری پیش نہ ہو چونکہ مذکورہ گاؤں کے اسکول میں عمارت کی کمی ہے۔

اطلاعات کے مطابق اننت ناگ کے ڈورہ نوپورہ میں تقریباً 2005 میں میریج ہال تعمیر کیا گیا تھا لیکن تب سے آج تک شاید ہی کوئی شادی بیاہ کی تقریب اس ہال میں منعقد ہوئی ہو۔

مقامی لوگوں کے مطابق ایک سرکاری ملازم نے اس پر قبضہ جما رکھا ہے اور مذکورہ ہال کو گاؤخانہ کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ میریج ہال کو اسکول میں تبدیل کیا جائے تاکہ علاقے کے بچوں کو تعلیم حاصل کرنے میں کوئی دشواری پیش نہ آئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details