اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترال کے کئی علاقوں میں مارکیٹ چیکنگ - jk news

جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال میں ناجائز منافع خوری کے مرتکب دکانداروں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ لاک ڈاؤن کے چلتے ناجائز منافع خوری سے اجتناب کریں۔

مارکیٹ چیکنگ سکارڈ متحرک
مارکیٹ چیکنگ سکارڈ متحرک

By

Published : Jul 3, 2020, 10:25 PM IST

اس ضمن میں ٹی ایس او نزیر احمد ڈار کی سربراہی میں مارکیٹ چیکنگ سکارڈ نے ناگہ بل اور کہلیل میں اچانک دورہ کر کے کئی دکانداروں کے آٹے کے بیگوں کا وزن جانچا جو حیران کن طور پر پورے دس کلو نہیں تھا۔

اسی طرح میں مارکیٹ ترال میں بھی کئ قصابوں کے خلاف کاروائی کا عندیہ دیا گیا جو اونچے داموں گوشت فروخت کر رہے ہیں اور جعلسازی کر کے اوجڑی سمیت گوشت اونچے داموں فروخت کر رہے ہیں۔

عوامی حلقوں نے مارکیٹ چیکنگ سکارڈ کی اس کاروائی کی سراہنا کی ہے اور انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ مارکیٹ چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details