اردو

urdu

ETV Bharat / state

پانپور میں خوانچہ فروشوں کے خلاف کارروائی - action against vendors

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پانپور علاقے میں مونسپل کمیٹی اور تحصیل انتظامیہ نے خوانچہ فروش اور زیادہ منافع کی لالچ میں اشیا کو مہنگے داموں میں فروخت کرنے والوں کے خلاف مہم شروع کی۔

پانپور میں خوانچہ فروشوں کے خلاف کارروائی

By

Published : May 11, 2019, 10:12 PM IST

خوانچہ فروش اور ریڑی والوں کو سڑکوں سے ہٹایا گیا جنہوں نے غیر قانونی طور اپنی چھاپڑیاں اور ریڑیاں سڑکوں پر لگائے تھے جس کی وجہ سے ٹریفک جام کے علاوہ عام لوگوں کو چلنے پھیرنے میں دُشواریاں پیش آتی ہیں۔

پانپور میں خوانچہ فروشوں کے خلاف کارروائی

اسکاڈ نے ناجاٸز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی اور غیر معیاری ایشإ خردنی فروخت کرنے والے دکانداروں اور تاجروں کے خلاف کارووآٸی کی جس کے تحت کئی سارے غذآٸی اجناس کو ضائع کیا گیا۔

اس موقع پر دکانداروں کو متنبہ کیا گیا کہ وہ حکام کی طرف سے جاری کیےگئے حکمنامے پر عمل کریں بصورت دیگر ان کے خلاف کارروآٸی عمل میں لآٸی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details