ڈوڈہ:ڈی ڈی سی ڈوڈا نے میراتھن کو جھنڈی دکھا کر روانہ کرتے ہوئے طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی صحت کو لے کر محتاط رہیں اور انسداد منشیات کے غلط استعمال کی مہم کے سفیر کے طور پر کام کریں۔ Marathon Held in Doda Under Nasha Mukt Bharat Abhiyan
میراتھن میں مختلف اسکولوں کے سیکڑوں طلبہ نے حصہ لیا۔ میراتھن دوڑ ڈوڈہ کے اسپورٹس اسٹیڈیم سے شروع ہوکر سرکلر روڈ سے ہوتی ہوئی واپس اسپورٹس اسٹیڈیم تک پہنچی۔ میراتھن دوڑ یں شاہین پبلک ایچ آر سیکنڈ اسکول ڈوڈہ کے نکھل کمار نے پہلا، گورنمنٹ ایچ آر کے راہول شرما نے دوسرا نمبر حاصل کیا اور تیسری پوزیشن ایچ آر سیکنڈ اسکول بھرتھ کے وکی شرما نے حاصل کی۔
ڈوڈہ ضلع کے ترقیاتی کمشنر وشیش پال مہاجن نے ایس ایس پی ڈوڈہ عبدالقیوم، سی ای او ڈوڈہ پرشوتم کمار، ڈی وائی ایس ایس او ڈوڈہ جعفر حیدر شیخ اور سول اور پولیس انتظامیہ کے دیگر افسران کی موجودگی میں میراتھن کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔