ضلع راجوری کے پیر پنجال میں آج صبح آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے گورمنٹ پرائمری اسکول میں پانچ بچے اور ایک خاتون ٹیچر زخمی ہوگئیں اس خبر کی اطلاع ملتے ہی ضلع انتظامیہ کی جانب سے میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئیں جہاں ڈاکٹروں نے بچوں کو خطرے سے باہر قرار دیا۔ اس حادثے کی وجہ سے بچوں میں ڈر اور خوف کی لہر دوڑ گئیں ۔
ادھر جنوبی ضلع کولگام میں جبکہ کولگام میں تین افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔
آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے متعدد افراد زخمی ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے مطابق ضلع کے بے گام علاقے میں بجلے گرجنے سے 3 خانہ بدوش خواتین زخمی ہو گئے اس کے علاوہ ان کا ٹنٹ خاکستر ہو گیا
نمائندے نے بتایا کہ حادثے کے فوراً بعد مقامی لوگ جمع ہوئے اور انہیں فوری طور ہسپتال متقل کیا گیا۔ جہاں ان کی حالت مستحکم ہے۔
وادی کشمیر میں جاری صورتحال کی طرح موسمی حالات بھی سنبھلنے کا نام ہی نہیں لے رہے ہیں، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی میں بدھ کے روز بالائی علاقوں میں درمیانی درجے کی برف باری جبکہ میدانی علااقوں میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری رہا۔
محکمہ موسمیات نے وادی میں 27 نومبر یعنی بدھ کو بالائی علاقوں میں درمیانی سے بھاری برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں درمیانی بارشوں کی پیش گوئی کی تھی تاہم 28 نومبر سے موسم میں بہتری واقع ہونے کی توقع ہے۔
ادھر برستی بارش کے باوجود وادی کو ملک کی دوسری ریاستوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر۔ جموں قومی شاہراہ بدھ کے روز ٹریفک کی نقل وحمل کے لئے کھلی رہی تاہم کچھ جگہوں پر مٹی کے تودے گرآنے کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت چند گھنٹوں تک متاثر رہی۔
تاریخی مغل روڑ مسلسل بند ہے جبکہ سری نگر۔ لیہہ شاہراہ بدھ کو مختلف جگہوں پر برف باری کے بعد گاڑیوں کی آمد ورفت کے لئے بند کی گئی۔
وادی کشمیر میں بدھ کے روز بالائی علاقوں میں درمیانی درجے کی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوا۔