خطہ چناب کے ضلع ڈوڈہ میں سب ڈویژن ٹھاٹھری کے ایک کونسلر نے اپنے متعدد ساتھیوں کے ہمراہ جموں و کشمیر اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ یہ میٹنگ ہوئی، جس میں جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے اعلیٰ عہدیداران موجود تھے۔ میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنی پارٹی کے رکن ایڈوکیٹ ذوالقرنین شیخ نے بتایا کہ ضلع ڈوڈہ کے ٹھاٹھری میں بی جے پی اور کانگریس نے اتحاد کیا ہوا ہے۔ جس سے یہاں تعمیر و ترقی بہت پیچھے رہ گئی ہے۔ انتخابات کے وقت جو وعدے کئے گئے تھے رہنما وہ سب بھول گئے ہیں۔
جموں و کشمیر اپنی پارٹی میں کانگریس رہنماؤں کی شمولیت - sub divistion thathi latest news
جموں و کشمیر کے خطہ چناب کے ضلع ڈوڈہ میں سب ڈویژن ٹھاٹھری کے ایک کونسلر نے اپنے متعدد ساتھیوں کے ہمراہ جموں و کشمیر اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ یہ شمولیت ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ کی گئی ہے، جس میں جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے اعلیٰ عہدیداران موجود تھے۔
کانگریس سے مستعفی ہونے والے بلاک صدر ٹھاٹھری و کونسلر میونسپل کمیٹی ٹھاٹھری وارڈ نمبر دو کے اصغر حسین کھانڈے، بلاک صدر مشتاق احمد نے کانگریس پارٹی کے نظریہ پر سوالیہ نشان لگایا اور بتایا کہ اس جماعت میں کاغذوں میں کچھ اور جبکہ زمینی سطح پر کچھ دوسرا ہی منظر دیکھنے کو ملتا ہے۔ ملک میں کانگریس اور بی جے پی دو الگ نظریہ سوچ رکھنے والی جماعتیں ہیں اور دونوں ایک دوسرے کے اوپر اکثر حملہ آور ہوتی ہیں۔
لیکن ٹھاٹھری میں ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔ یہاں میونسپل کمیٹی ٹھاٹھری میں دونوں جماعتوں نے اتحاد کیا ہوا ہے اس متعلق جب وہ بولتے ہیں تو بتایا جاتا ہے کہ یہ چھوٹے درجہ کا اتحاد ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔ اس لئے وہ جموں و کشمیر میں کانگریس کی سوچ، نظریہ سے ناخوش ہو کر اپنی پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں ۔اُنہوں نے بتایا کہ وہ بھاری تعداد میں کانگریس کو چھوڑ کر اپنی پارٹی میں لوگوں کو شامل کرتے رہیں گے کیونکہ اُنہوں نے اپنی محنت اور لگن کے ساتھ یہاں کانگریس کا پرچم لہرایا تھا۔