اردو

urdu

ETV Bharat / state

اردو یونیورسٹی کے کشمیر سیٹلائٹ کیمپس میں داخلہ شروع - مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی

ملک کی واحد اردو یونیورسٹی مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے کشمیر سیٹلائٹ کیمپس میں نئے تعلیمی سال کے لیے پوسٹ گریجویشن کے چار ریگولر کورسز میں آن لائن داخلے شروع کردیے ہیں۔

اردو یونیورسٹی کے کشمیر سیٹلائٹ کیمپس میں داخلہ شروع
اردو یونیورسٹی کے کشمیر سیٹلائٹ کیمپس میں داخلہ شروع

By

Published : May 16, 2020, 4:29 PM IST

معاشیات، اسلامک اسٹیڈیز، اردو اور انگریزی کے پوسٹ گریجویشن کورسز میں میرٹ کی بنیادوں پر داخلہ دیا جائے گا اور داخلہ فارم آن لائن جمع کرنے کی آخری تاریخ 10 اگست مقرر ہے۔

یونیورسٹی کے انچارج رجسٹرار پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ کی طرف سے جاری داخلہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کشمیر سیٹلائٹ کیمپس میں معاشیات، اسلامک اسٹڈیز، اردو اور انگریزی کے ایم اے (ماسٹرس ڈگری) اور اردو، انگریزی اور اسلامک اسٹڈیز کے پی ایچ ڈی پروگرام دستیاب ہیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کشمیر سیٹلائٹ کیمپس کے پوسٹ گریجویشن کے چار ریگولر کورسز میں میرٹ کی بنیادوں پر داخلہ دیا جائے گا اور ان کے لئے داخلہ فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 10 اگست مقرر ہے۔

اردو یونیورسٹی، جو کہ ایک سینٹرل یونیورسٹی ہے، کے زیر انتظام و انصرام کشمیر سیٹلائٹ کیمپس ہمہامہ – بڈگام روڈ پر واقع ہے جہاں سے سرینگر ہوائی اڈہ چند منٹوں کے فاصلے پر واقع ہے اور بڈگام ریلوے اسٹیشن بھی بالکل متصل ہی ہے۔

کشمیر سیٹلائٹ کیمپس میں دونوں لڑکوں اور لڑکیوں کے داخلے کھلے ہیں۔ داخلہ فیس باقی یونیورسٹیوں کے مقابلے میں نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ لڑکیوں کی فیس لڑکوں کے داخلہ فیس سے نصف حصہ کم ہے۔

نرجس خاتون نے کہا کہ کالج ایک ایسی جگہ پر واقع ہے جو بڈگام ریلوے سٹیشن اور سری نگر ہوائی اڈے کے بالکل قریب ہے اور سرینگر جانے کے لئے درجنوں کی تعداد میں گاڑیاں ہر وقت دستیاب رہتی ہیں۔

دریں اثنا یونیورسٹی ہیڈکوارٹر حیدرآباد سے جاری داخلہ اعلامیہ کے مطابق تمام درخواست گزاروں کے لیے لازمی ہے کہ وہ کم از کم دسویں /بارہویں میں اردو میڈیم سے تعلیم حاصل کرچکے ہوں یا بحیثیت زبان یا مضمون، اردو کامیاب ہوں یا مصرحہ مدرسوں سے فارغ ہوں جن کا ذریعہ تعلیم اردو ہو۔ تمام پروگراموں کا ذریعہ تعلیم اردو ہے۔

تمام پروگراموں میں داخلے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد کیمپس میں بھی دستیاب ہیں. درخواستیں یونیورسٹی ویب سائٹ manuu.edu.in پر صرف آن لائن ہی قبول کی جائیں گی۔ تفصیلات یا کسی وضاحت کے لیے نظامت داخلہ کو admissionsregular@manuu.edu.in پر ای میل کریں۔

ایس سی / ایس ٹی / اوبی سی / معذور امیدواروں کے مختلف پروگراموں میں داخلے کے لئے تحفظات حکومت ہند کے ضوابط کے مطابق رہیں گے۔ یونیورسٹی میں ہاسٹل کی محدود گنجائش فراہم ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details