اردو

urdu

ETV Bharat / state

نامعلوم بندوق برداروں کے حملے میں ایک شخص ہلاک - نامعلوم بندوق برداروں کے حملے میں شخص ہلاک

نوجوان کو اگرچہ شدید زخمی حالات میں گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ علاج و معالجہ کیلئے منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں سے جانبر نہ ہو پایا۔

نامعلوم بندوق برداروں کے حملے میں شخص ہلاک
نامعلوم بندوق برداروں کے حملے میں شخص ہلاک

By

Published : Apr 2, 2020, 9:26 PM IST

Updated : Apr 3, 2020, 10:31 AM IST

جنوبی ضلع کولگام میں دو افراد کی ہلاکت کے بعد ضلع اننت ناگ کے لارکی پورہ علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے 28 سالہ نوجوان پر نزدیک سے گولیاں چلا کر اسکو ابدی نیند سلا دیا۔

نوجوان کی ہلاکت کے ساتھ ہی یہ جنوبی کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران تیسری ہلاکت ہے۔

نامعلوم بندوق برداروں کے حملے میں ایک شخص ہلاک

پولیس ترجمان کے مطابق اننت ناگ کے لارکی پورہ فتح پورہ علاقے میں جمعرات کی شام دیر گئے اس وقت کہرام مچ گیا جب نا معلوم مسلح افراد نے 28 سالہ نوجوان محمد سلیم ڈار ولد محمد عبد اللہ ڈار پر نزدیک سے گولیاں چلائی جس کے نتیجے میں وہ شدید طور پر زخمی ہو گیا۔

نوجوان کو اگرچہ شدید زخمی حالات میں گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ علاج و معالجہ کیلئے منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں سے جانبر نہ ہو پایا۔

نوجوان کی ہلاکت کے ساتھ ہی علاقے میں فوج و فورسز کی بھاری نفری نمودار ہوئی جنہوں نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی۔

Last Updated : Apr 3, 2020, 10:31 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details