اردو

urdu

قاضی گنڈ میں سڑک حادثہ، ایک ہلاک

By

Published : Feb 11, 2020, 11:56 AM IST

Updated : Feb 29, 2020, 11:24 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے قاضی گنڈ علاقے میں سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ حادثے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے۔

قاضی گنڈ میں سڑک حادثہ، ایک ہلاک
قاضی گنڈ میں سڑک حادثہ، ایک ہلاک


اطلاعات کے مطابق قاضی گنڈ میں ٹول پوسٹ کے قریب ایک گاڑی حادثہ کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس اہلکار کے مطابق تینوں زخمیوں کو قاضی گنڈ کے ایمرجنسی ہسپتال میں داخل کیا گیا جہاں ان میں سے ایک کو پہنچنے پر مردہ قرار دیا گیا ۔ہلاک شدہ شخص کی شناخت ویلو کوکرناگ علاقے کے رہنے والے سجاد احمد کھنڈے کے طور پر ہوئی ہے۔

زخمی افراد کی شناخت محمد اقبال بٹ ولد محمد مقبول بٹ ساکن لیسو کوکرناگ اور تسینہ سجاد بیٹی سجاد احمد کھنڈے ساکن ویلو کوکرناگ کے طور پر ہوئی ہے۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 11:24 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details