محمد رمضان نامی شخص درختوں کی شاخ تراشی کر رہا تھا جس کے دوران درختوں سے گزرنے والی ہائی ٹینشن تار سے اس کو کرنٹ لگ گئی جس دوران وہ بے ہوش ہوکر درخت سے گر گیا۔
بجلی کرنٹ لگنے سے ایک شخص کی موت - بجلی کرنٹ لگنے سے ایک شخص کی موت
شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے سمبل علاقے میں آج اس وقت صف ماتم بچھ گیا جب علاقے میں ایک شخض کی موت ہوئی۔
بجلی کرنٹ لگنے سے ایک شخص کی موت
اگرچہ اس کو فوری طور پر سمبل اسپتال پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
مہلوک کی پہچان محمد رمضان تیلی ولد سوناوالا تیلی ساکنہ ارم پورہ سمبل بطور ہوئی ہیں اور اس ضمن میں سمبل پولیس نے معاملے کے تعلق سے کیس درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز شروع کیا ہے۔