اردو

urdu

ETV Bharat / state

دھمکی آمیز میسیج بھیجنے پر نوجوان گرفتار - پولیس کے مطابق 'ڈسٹرکٹ پولیس گاندربل'

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں پولیس نے ضلع کے آفیشل فیس بک پیج پر دھمکی آمیز مسیج لکھنے پر ایک نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کرکے حراست میں لیا گیا ہے۔

دھمکی آمیز مسیج بھیجنے پر نوجوان گرفتار
دھمکی آمیز مسیج بھیجنے پر نوجوان گرفتار

By

Published : Apr 25, 2020, 8:46 PM IST

پولیس کے مطابق 'ڈسٹرکٹ پولیس گاندربل' کے نام سے فیس بک پر ایک اکاؤنٹ ہے جس میں ایک شخص رینچو خان نامی فیس بک آئی ڈی سے دھمکی بھرے مسیجز بھیجتا تھا جس کا تعلق سرینگر کے بادشاہی باغ سے ہے۔

پولیس کے مطابق مذکورہ نوجوان کو حراست میں لیا گیا اور مزید پوچھ تاچھ شروع کردی گئی ہے۔

ایس ایس پی گاندربل خلیل احمد پسوال نے سوشل میڈیا استعمال کرنے والے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسی حرکتوں سے باز آئیں۔

واضح رہے کہ وادی میں گزشتہ کئی دنوں سے سائبر پولیس نے کئی مقدمہ درج کرکے سوشل میڈیا پر ڈالنے جانے والے مواد کی نگرانی شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details