جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں پولیس کی جانب سے منشیات مخالف مہم چلائی جا رہی ہے۔
اننت ناگ: منشیات فروشی کے الزام میں ایک شخص گرفتار - Anantnag news
اننت ناگ میں چلائی جا رہی منشیات مخالف مہم کے تحت آج پولیس نے ایک شخص کو 10 گرام ہیروئن کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔
اننت ناگ میں منشیات فروش گرفتار
اس دوران آج اننت ناگ پولیس نے خفیہ اطلاع پر مین چوک کھنہ بل میں تلاشی کاروائی شروع کی، جہاں سے پولیس نے ایک شخص کو 10 گرام ہیروئن کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ ملزم کی شناخت زاہد فاروق ڈار کے طور پر ہوئی ہے۔
گرفتار ملزمین پر پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔
وہیں، اننت ناگ پولیس نے ضلع کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات مخالف مہم میں پولیس کو اپنا تعاون فراہم کریں تاکہ سماج کو اس سے پاک کرایا جاسکے۔