مخدوم صاحب (رح) روپ وے 14 اکتوبر یعنی آج سے یومیہ بنیاد پر صبح 10بجے سے شام ساڑھے 4بجے تک تجارتی سطح پر چالو کیا جارہاہے ۔
روپ وے کو کووڈ 19 احتیاطی تدابیر کے تحت ہی چالو کیا جارہا ہے ۔جس میں سماجی دوری قائم رکھنے کے علاوہ مسافروں کے سوار ہونے سے قبل اور اترنے کے بعد صفائی ستھرائی کا خاص دھیان رکھا جائے گا ۔جبکہ ماسک پہنے اور کووڈ 19 کے رہنما خطوط کو عمل آوری پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی ۔
یہ بھی پڑھیں:
موسم خزاں میں سیاحوں کے آنے کی امید جگی
دوسری جانب ماسک کے بغیر کسی بھی زائر یا سیاح کو گنڈولہ میں سوار ہونے کی اجازت نہیں ہوگی اور 99سیلشیس سے زائد جسمانی حرارت رکھنے والے سیاح کو بھی روپ وے کے احاطے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔
چالو کرنے سے قبل اس روپ وے کے تمام تکنیکی پہلو کی جانچ جموں وکشمیر کیبل کار کارپوریشن کی جانب سے کئی جاچکی ہے۔
کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اس روپ وے کو بند کیا گیا تھا اور گلمرگ گنڈولہ چالو کئے جانے کے بعد اب مخدوم صاحب کے اس روپ وے کو بھی سیاحوں اور زیارت پر آنے والے زائرین کی سہولت کے لئے پھر چالو کیا جارہا ہے۔
قابل ذکر ہے 550میٹر مخدوم صاحب (رح) کے اس روپ وے کو 6.5 کروڑ کی لاگت سے جموں وکشمیر کیبل کار کارپوریشن نے روپے وے اینڈ ریزوٹ کولکاتہ کی ایک نجی کپمنی کی مدد سے سال 2013میں بنایا ہے۔