خبیب نورماگومیدوف پلوامہ کے نوجوان کو ایم ایم اے میں تربیت دیں گے پلوامہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے مورن علاقے سے تعلق رکھنے والے اویس یعقوب جو کہ مکسڈ مارشل آرٹ ( ایم ایم اے) کے کھلاڑی ہے اب بیرونی ملک جا کر تربیت حاصل کر رہے ہیں۔
25 سالہ یعقوب اویس یعقوب جو مورن پلوامہ سے تعلق رکھتا ہے نے میٹرکس فائٹ نائٹ (MFN) چیمپئن شپ کے لیے کوالیفائی کرنے والا کشمیر کا پہلا مکسڈ مارشل ارٹ فائٹر ہے۔
اویس جنہوں نے الٹیمیٹ فائٹنگ چیمپئن شپ (یو ایف سی) میں داخلے کے لیے اپنی منزلیں طے کر لی ہیں نے اپنا داخلہ روس کے نورمیگومادوف سکول میں کرایا ہے جہاں وہ مکاچیف اور خبیب سے تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ اسلام ماخاچیف میرے ان کے کوچ ہوں گے۔ وہ اگلے دو ماہ تک ان کو تربیت دی گئی۔
جبکہ اکتوبر میں اویس میٹرکس فائٹ نائٹ میں حصہ لینے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا روس میں ایم ایم اے کی تربیت اپنے انداز اور پیشہ ورانہ مہارت کے لیے مشہور ہیں۔ میں ان عالمی چیمپئنز سے بہت کچھ سیکھنے کے لیے پر امید ہوں۔
نورمیگومادوف اسکول میں اپنے داخلے کو ایک بہترین موقع قرار دیتے ہوئے اویس نے کہا کہ یہ تجربہ انہیں اپنے مقصد کو حاصل کرنے میں طویل مدت میں مدد فراہم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ میں چیمپئنز سے قیمتی سبق سیکھوں گا، جسے میں اپنے پورے کیریئر میں مخالفین سے نمٹنے کے لیے استعمال کر سکتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:Seer Premier League Cricket Trophy: بٹہ گنڈ ٹیم نے 'سیر پریمیئرلیگ' میں حاصل کی کامیابی
2018 تک اویس ایک پیشہ ور تائیکوانڈو ایتھلیٹ تھے۔ خبیب کے ساتھ لڑائی دیکھنے کے بعد اس نے ایم ایم اے میں جانے کا فیصلہ کیا۔ اویس نے مارشل آرٹس میں 17 طلائی تمغے جیتے ہیں اور وہ تین بار ایم ایم اے کے قومی چیمپئن ہیں۔