ودھو ونود چوپڑا فلمز نے اس ڈرامے کے دوسرے ٹریلر کو اپنے ٹویٹر ہینڈل پر شیئر کیا جس میں لکھا ہے ' اے وادی شہزادی، بولو کیسی ہو ، کچھ برسوں سے ٹوٹ گیا ہوں کھنڈت ہوں، وادی تیرا بیٹا ہوں میں پنڈت ہوں۔'
ٹریلر میں کشمیری پنڈتوں کی کہانی بتائی گئی ہے۔ ٹریلر کا پہلا فریم خود سنگین حقیقت کو سامنے رکھتا ہے جہاں 'فارمن' اعلان کرتا ہے کہ کس طرح کشمیری پنڈتوں کو زمین چھوڑنے پر مجبور کیا گیا۔