اس حکم نامے کے مطابق سامبا کٹھوعہ ٹریفک کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی وائی ایس پی) بہاری لال کو تبادلہ کر کے ڈی آئی ایس پی اے سی ایچ جی جموں تعینات کیا گیا ہےجبکہ پوسٹنگ کے منتظر طارق احمد وانی کو ڈی آئی ایس پی ایس ایس جی اور کلبیر چند ہانڈا ڈی وائی ایس پی آئی آر 20 بٹالین کا تبادلہ کردیا گیا ہے اور انہیں سی آئی ڈی سی آئی جے(جے آئی سی) کا ڈی آئی ایس پی مقرر کیا گیا ہے۔
جموں و کشمیر آرمڈ پولیس کے بٹالین کے ڈی وائی ایس پی پیر زادہ اعزاز احمد کا تبادلہ کر کے ایس ڈی پی او گریز، سامبا پی سی کے ڈی وائی ایس پی اروندر سنگھ کوتوال کا تبادلہ کرکے ایس ڈی پی او مروہ اور سی آئی ڈی سی آئی جے (جے آئی سی) کے ڈی وائی ایس پی گووند رتن کا تبادلہ سامبا پی سی کے ڈی وائی ایس پی تعینات کیا گیا ۔