اردو

urdu

ETV Bharat / state

غلط پارکنگ پر ٹریفک پولیس کی بڑی کاروائی - جموں و کشمیر

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے تحصیل منڈی میں گاڑیوں کا جام ہونا اور رانگ پارکنگ عوام کے لیے سخت پریشانی کا باعث بنی ہوئی ہے۔

منڈی بازار میں غلط پارکینگ گاڑیوں پر ٹریفک پولیس کی بڑی کاروائی
منڈی بازار میں غلط پارکینگ گاڑیوں پر ٹریفک پولیس کی بڑی کاروائی

By

Published : Aug 17, 2020, 8:03 PM IST

تحصیلدار منڈی نے بھی کئی بار دوکانداروں عام لوگوں کو باور کیا کہ وہ رانگ پارکنگ سے گریز کریں تاہم پھر بھی رانگ پارکنگ کرنے والوں پر کوئی اثر دیکھنے کو نہیں ملا۔

منڈی بازار میں غلط پارکینگ گاڑیوں پر ٹریفک پولیس کی بڑی کاروائی

ٹریفک پولیس نے منڈی ساتھرہ میں ناکوں کے بعد منڈی بس اڈہ تا عید گاہ بازار غلط پارکنگ کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے متعدد گاڑیوں کے چالان کاٹے اور متعدد دوسرے موٹر سائیکل نجی گاڑیوں کے چالان یا ہوا نکال دی گئی۔

اس حوالے سے ٹریفک پولیس انسپکٹر عبدالرشید نے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے پولیس بغیر کاغذات یا بغیر سیٹ بیلٹ گاڑیاں چلانے والوں یابغیر ہیلمٹ کے ٹو ویلر گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

اس سلسلے میں آج بھی منڈی بس اڈہ تا عیدگاہ بازار غلط پارکنگ کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی ہے اور آئندہ کے لیے دوکانداروں عام نجی گاڑی مالکان کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ رانگ پارکنگ سے سخت احتیاط کریں ورنہ آئندہ سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details