سرینگر:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کے جوانوں نے 10 جولائی کی رات کو نوشہرہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر دراندازی کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا۔سرحدی علاقے میں گشتی مہم بڑھا دی گئی ہے۔ فوج نے ایک پریس بیان میں کہا کہ 10 جولائی کی درمیانی شب کو لائن آف کنٹرول پر تعینات بھارتی فوج کے جوانوں نے نوشہرہ سیکٹر میں عسکریت پسندوں کے ایک گروپ کی مشکوک نقل و حرکت دیکھی جو لائن آف کنٹرول کے پار سے مشکوک انداز میں آگے بڑھ رہے تھے۔
فوجی جوانوں نے دراندازوں کی نقل و حرکت کو مسلسل نگرانی میں رکھا۔جب وہ لائن آف کنٹرول کے اپنے اطراف میں تقریباً 300 میٹر اندر تھے تو انہیں چیلنج کیا گیا اور فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا۔ عسکریت پسندوں پر بھاری اور گولہ باری کی گئی جس کے نتیجے میں ایک عسکریت پسند کو زمین پر گرتے ہوئے دیکھا گیا۔جبکہ دو دیگر عسکریت پسند زخمی ہوئے۔ فوجی ترجمان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ دو دن اور دو راتوں تک جاری رہنے والے آپریشن کے دوران بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی گئی جس میں ایک عسکریت پسند کی لاش، اسلحہ اور جنگی سامان جیسے اسٹورز کے ساتھ برآمد کی گئی۔جبکہ دو عسکریت پسند زخمی حالت میں کنٹرول لائن کے اس پار واپس جانے میں کامیاب ہو گئے۔