میجر جنرل آر کے سچدیوا نے نیول پری نو سینک کیمپ کا دورہ کیا گاندربل:مرکز کے زیر انتظام یوٹی موں و کشمیراور لداخ کے اے ڈی جی ڈائریکٹوریٹ این سی سی میجر جنرل آر کے سچدیوا نے گاندربل کے مانسبل میں واقع نیول پری نو سینک کیمپ کا دورہ کیا۔انہوں نے این سی سی کیڈٹ سے ملاقات کی۔
ان کے دورے کا مقصد جموں و کشمیر لداخ ڈائریکٹوریٹ کے منتخب کیڈٹس کے لیے نیول یونٹ کے زیر اہتمام پری نو سینک کیمپ میں حصہ لینے والے کیڈٹس کی تیاریوں اور سرگرمیوں کا جائزہ لینا تھا۔ یہ کیڈٹس 14 سے 24 اکتوبر تک آئی این ایس شیواجی، لوناوالا میں منعقد ہونے والے آل انڈیا نو سینک کیمپ کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔
ان کی آمد پر میجر جنرل آر کے سچدیوا کا کیپٹن کپل شرما، سی او 1 جے اینڈ کے نیول یونٹ نے استقبال کیا اور کیڈٹس نے انہیں شاندار گارڈ آف آنر سے نوازا۔ اس کے بعد انہوں نے کیمپ میں ہونے والی سرگرمیوں کی وسیع رینج کے بارے میں ایک جامع بریفنگ حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں:Lok Adalat held at Ramban رامبن میں قومی لوک عدالت کا اہتمام
واضح رہے کیڈٹس کیمپ کے لیے مختلف سرگرمیوں میں تربیت حاصل کر رہے ہیں، جن میں وہیل بوٹ کھینچنا، انٹرپرائز کلاس سیلنگ، سیمفور کمیونیکیشن، شامل ہیں۔ کیڈٹس نے عملی مظاہروں کے ذریعے اپنی مہارت اور اعلیٰ سطح کی تیاری کا مظاہرہ کیا۔ مانسبل جھیل میں نیول پری نو سینک کیمپ جموں اور کشمیر دونوں ڈویژنوں کے 60 لڑکے اور 40 لڑکیوں پر مشتمل کل 100 کیڈٹس کی میزبانی کر رہا ہے۔