اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر میں خوشگوار موسم سے لوگ لطف اندوز

وادی کشمیر میں موسم خوشگوار ہے اور لوگ خوش کن دھوپ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

کشمیر میں خوشگوار موسم سے لوگ لطف اندوز
کشمیر میں خوشگوار موسم سے لوگ لطف اندوز

By

Published : Mar 3, 2021, 11:40 AM IST

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر میں 6 مارچ تک موسم خشک و خوشگوار رہنے کا امکان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وادی کشمیر میں 6 مارچ تک موسم خشک رہنے کی توقع ہے اور اس دوران دن اور رات کے درجہ حرارت میں بھی اضافہ درج ہوگا۔

گرمائی دارالحکومت سرینگر میں بدھ کی رات کم سے کم درجہ حرارت 2٫3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ سرینگر میں جہاں ماہ جنوری میں سردیوں کا پچیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا جب 31 جنوری کو کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وہیں ماہ فروری میں گرمیوں کا 57 سالہ ریکارڈ پاش پاش ہوگیا جب فروری کی ایک شب کم سے کم درجہ حرارت 8.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.4 ڈگری سیٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

وادی کے دوسرے سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ اور کوکرناگ میں کم سے کم درجہ حرارت 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دریں اثنا وادی کشمیر میں گزشتہ روز موسم خوشگوار رہا اور دن بھر خوش کن دھوپ کھلی رہے جس سے لوگوں کو پارکوں، دکان اور دوسری جگہوں پر بیٹھے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔

وادی میں موسم میں بہتری واقع ہوتے ہی کھیتوں اور باغوں میں بھی کسانوں کو مختلف کاموں میں مصروف دیکھا جا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details