مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑک پر جمع گندگی کے اس ڈھیر کی وجہ سے چلنے پھرنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ سڑک کے ایک طرف ہسپتال بھی ہے اس کے سامنے یہ افراد کوڑا کرکٹ جمع کررہے ہیں۔ اگرچہ اسپتال انتظامیہ نے کئی بار ان لوگوں کو یہاں گندگی کا ڈھیر جمع کرنے پر پابندی لگائی ہے لیکن ان لوگوں نے پھر سے کوڑا کرکٹ جمع کرنا شروع کر دیا ہے، جس سے لوگوں کو ہی نہیں بلکہ ہسپتال عملہ اور مریضوں کو بھی مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔