اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mahila Congress Foundation Day اونتی پورہ میں مہیلا کانگریس کے یوم تاسیس کا اہتمام - جموں کشمیر کے پلوامہ سمیت تمام اضلاع

آل انڈیا مہیلا کانگریس کے یوم تاسیس کے موقعے پرضلع پلوامہ کے اونتی پورہ میں پارٹی آفس کے باہر مہیلا کانگریس کا پرچم لہرایا گیا۔ اس دوران انہوں نے تنظیم کو مزید مضبوط کرنے کا حلف بھی لیا۔

اونتی پورہ میں مہیلا کانگریس نے منایا اپنا یوم تاسیس
اونتی پورہ میں مہیلا کانگریس نے منایا اپنا یوم تاسیس

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 16, 2023, 11:44 AM IST

اونتی پورہ میں مہیلا کانگریس نے منایا اپنا یوم تاسیس

اونتی پورہ: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں کشمیر کے پلوامہ سمیت تمام اضلاع میں آل انڈیا مہیلا کانگریس کے یوم تاسیس کے موقعے پر تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ اونتی پورہ میں بھی مہیلا کانگریس کا 40 واں یوم تاسیس منایا گیا جس میں مقامی خواتین اور پارٹی کارکنان نے شرکت کی۔ پروگرام کی صدارت یو ٹی صدر مہیلا کانگریس شمیمہ رینا نے کی، جب کہ مہیلا کانگریس کی رضوانہ نثار بھی رینا کے ہمراہ موجود رہی۔ اس موقعے پر شمیمہ رینا نے شرکت کرنے والی خواتین کو آنے والے برسوں میں کانگریس پارٹی کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا، جب کہ انہوں نے ان سے اپیل کی کہ وہ ایسے امیدوار کا انتخاب کریں، جو ان کے مطالبات کو پورا کر سکے۔

میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے شمیمہ رینہ نے بتایا کہ مہیلا کانگریس کی داغ بیل سال 1940 میں ڈالی گئی تھی جس دوران ملک کی سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی نے ملک کی خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے اور یہی وجہ ہے کہ ہمارے ملک میں خواتین سیاسی میدان میں بھی آگے بڑھ رہی ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ فی الوقت جموں وکشمیر میں مہیلا کانگریس بہت زیادہ متحرک ہے اور ہماری کوشش رہے گی کہ اپنے حقوق کی لڑائی کے لیے برابر لڑتے رہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Mirwaiz Umar Farooq جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے میر واعظ عمر فاروق کی نظر بندی پر انتظامیہ کو نوٹس جاری کیا

مہیلا کانگریس کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی کی پالیسیوں اور اس کی توسیع میں ان کا اہم کردار ہے۔ کانگریس خواتین کی ترقی کے لئے پابند عہد ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details