اردو

urdu

ETV Bharat / state

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں میں کسان سمّان ندھی تقریب میں شرکت کی - جموں وکشمیر

منوج سنہا نے اس موقع پر کہا کہ جموں و کشمیر کے کسانوں کو اسکیم کے تحت 1132 کروڑ روپئے کی مالی امداد فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسانوں کی فلاح و بہبود اور ان کے ذریعہ معاش کی بہتری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں میں کسان سمان ندھی تقریب میں شرکت کی
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں میں کسان سمان ندھی تقریب میں شرکت کی

By

Published : Dec 26, 2020, 7:51 AM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے 25 دسمبر کو وزیر اعظم کسان سمّان نیدھی کے تحت اگلی قسط کے طور پر 18000 کروڑ روپئے کی امدادی رقم اجراء کی جس سے 9 کروڑ کسان خاندانوں کو فائدہ پہنچا۔

وزیر اعظم نے کہا 'جب سے یہ اسکیم شروع ہوئی ہے 1 لاکھ 10 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کاشتکاروں کے کھاتے تک پہنچ چکے ہیں۔'

اس موقع کی مناسبت سے کسان مرکز جموں میں بیک وقت ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کسانوں سے خطاب کیا۔

لیفٹیننٹ گورنر نے اس موقع پر کہا کہ جموں و کشمیر کے کسانوں کو اسکیم کے تحت 1132 کروڑ روپئے کی مالی امداد فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسانوں کی فلاح و بہبود اور ان کے ذریعہ معاش کی بہتری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں زراعت اور اس سے وابستہ شعبوں کی ترقی کے لئے جامع اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر میں وزیر اعظم کسان سمان نیدھی کے تحت 100 فیصد کوریج کو یقینی بنایا گیا ہے تاکہ اس اسکیم کا فائدہ سبھی کسانوں کو پہنچے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ زراعت، باغبانی، ڈیری اور پولٹری کے شعبوں کو فروغ دینا ہماری ترجیحات ہیں اور انتظامیہ ان شعبوں کی ترقی کے لئے ہر اقدام اٹھا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details