جمعرات کو 16 کورپس کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سوچندرا کمار نے سرینگر میں چنار کور کا دورہ کیا اور وہاں لیفٹیننٹ جنرل بی ایس راجو سے بات چیت کی۔
لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سوچندرا کمار اور لیفٹیننٹ جنرل بی ایس راجو نے جموں و کشمیر میں فوج کی کوششوں کو مربوط کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
بھارتی فوج کے چنار کور نے ٹویٹ کیا بھارتی فوج کے چنار کور نے ٹویٹ کیا :' لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سوچندرا کمار نے چنار کور کا دورہ کیا اور لیفٹیننٹ جنرل بی ایس راجو سے ملاقات کی۔ اس دوران دونوں نے جموں اور سرینگر میں بھارتی فوج کی کوششوں کو مربوط کرنے کے لئے بات چیت کی۔'
لیفٹیننٹ جنرل کمار اور لیفٹیننٹ جنرل راجو دونوں سینک اسکول بیجاپور کے سابق طالب علم ہیں۔
چنار کور نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ' سینک اسکول بیجاپور کے لیے فخر کی بات ہے کیونکہ اس اسکول کے دونوں طلباء فی الحال جموں و کشمیر میں کمانڈ کر رہے ہیں۔'