شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں پاکستان کے ساتھ لگنے والی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر گزشتہ روز دونوں طرف کے افواج کے درمیان گولہ باری کا شدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں سرحد کے اس پار ایک چار سالہ بچہ سمیت تین عام شہری ہلاک ہوئے جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے مطابق اس واقعے کے بعد مذکورہ علاقے میں ہو کا عالم دیکھنے کو مل رہا ہے، اگرچہ دونوں طرف کے مابین گولہ باری کا سلسلہ تھم گیا تاہم لوگوں میں کافی خوف وہراس اور ماتم کا ماحول بنا ہوا ہے۔
علاقے کے لوگوں نے نمائندے کو بتایا اگرچہ ایک طرف کورونا وائرس کے قہر سے لوگ کافی پریشان اور خوف زدہ ہیں وہیں دوسری طرف پاکستان اور بھارت گولہ بھاری جاری رکھے ہوئے ہیں۔