اردو

urdu

ETV Bharat / state

'یاترا کے نام پر ہائی وے پر پابندی قابل افسوس'

ریاست جموں و کشمیر میں جاری امرناتھ یاترا کا خیر مقدم کرتے ہوئے لوک جن شکتی پارٹی کےیوتھ ونگ کے قومی صدر نے سنجھے صراف نے کشمیری عوام کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ تصویر

By

Published : Jul 3, 2019, 6:21 PM IST

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے امرناتھ یاتری کی ہمیشہ خدمت کی ہے۔انہوں نے ان کی مہمان نوازی کی ہے۔

تاہم انہوں نے نیشنل ہائی وے پر یاتریوں کے چلتے عام ٹریفک پر عائد پابندی کو افسوس سے تعبیر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں گزشتہ تین دہائیوں سے حالات پر آشوب ہیں تاہم اس صورتحال میں بھی یاترا پر کبھی بھی کوئی اثر نہیں پڑا اور ہر وقت یاترا خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دی گئی۔

متعلقہ ویڈیو
لیکن اس سال امرناتھ یاترا کے شروع ہونے سے نیشنل ہائی وے پر سیکورٹی کی وجوہات کی بنا پر پابندی عائد کرنا لوگوں کے لیے تکلیف دہ صورتحال بن سکتی ہے۔

اس طرح کے اقدامات سے ریاستی خاص کر وادی کشمیر کے عوام اور مرکز کے درمیان دوریاں بڑھ سکتی ہے نہ کم ہوگئی۔
انہوں مرکزی سے اس سلسلے میں غور کرنے کے لیے کہا ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران سنجے صراف نے وادی کشمیر میں میں منشیات کی بڑھتی لت کے خلاف میرواعظ محمد عمر فاروق کی جانب بات کرنے اور اس حساس معاملے پر تشویش ظاہر کرنے پر ان کا خیرمقدم کیا وہیں انہوں نے علحیدگی پسند رہنما سید علی گیلانی کو بھی سماج میں پھیل رہے منشیات کی وبا کر روکنے اور نوجوان نسل کو اس بدت سےبچانے کے لیے بات کرنے کی اپیل کی۔

ایل جے پی کے یوتھ ونگ کے قومی صدر نے وادی میں رشوت خوری اور بدعنوانی کو قلع قمع کرنے کے لیے احتساب کمیشن کو متحرک کرنے پر زور دیا تاکہ رشوت خور اور بد عنوان افسروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details