ایک لاکھ یاتریوں کے پویتر گھپا کے درشن کرنا نیک شگون سرینگر:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کی راجدھانی سرینگر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راشٹریہ لوک جن شکتی پارٹی کے جنرل سیکریٹری سنجے صراف نے سالانہ امرناتھ یاترا کو نیک شگون قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ یاترا خوش اسلوبی اور بہ حفاظت اختتام پذیر کو پہنچی گئی۔ انہوں نے کہاکہ ایک بار پھر مقامی اکثریتی طبقے نے یاتریوں کا مہمانوں کی طرح استقبال کرکے کشمیریت اور جموں کشمیر کی صدیوں پرانی روایت و بھائی چارے کی مثال کو پھر زندہ کیا۔
آر ایل جے پی لیڈر نے اعلان کیا کہ پارٹی جموں کشمیر میں آئندہ کسی بھی انتخابات کیلئے تیار ہے۔ اسمبلی انتخابات ہو یا بلدیاتی انتخابات پارٹی ہر جگہ پر اپنے امیدواروں کو کھڑا کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ گاندربل،بیروہ،ماگام، کپوارہ سمیت دیگر قصبوں کے بلدیاتی اداروں میں آر ایل جے پی تمام امیدواروں کو کھڑا کرے گی۔ان بلدیاتی اداروں میں ان کی جماعت کو پہلے ہی اکثریت حاصل ہے۔
اس موقع پر انہوں نے کپوارہ کے ضلع صدر محمد مقبول ملک کو آئندہ اسمبلی انتخابات اور بلدیاتی انتخابات کیلئے امیدوار نامزد کیا۔صراف نے رینگر میں بٹہ مولو کے وارڈ نمبر25سے پارٹی کے جنرل سیکریٹری عبدالحمید خان،وارڈ نمبر26 سے گوہراہ،بسنت باغ سے مسز اقاس عمر، دوم پورہ بسنت باغ سے اقاس عمر کو سرینگر میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کیلئے امیدوار نامزد کیا۔ صراف نے جموں کیلئے پارٹی کے سنیئر ترین لیڈر بال جی بھٹ کو جنرل سیکریٹری اور امور جمون کے انچارج کے طور پر بھی نامزد کیا۔
یہ بھی پڑھیں:Youth Conclave کھیلوں، ثقافتی شوز اور دیگر تہواروں کا مشاہدہ کے لیے لال درمن میں یوتھ کنکلیو
وادی میں تعینات نیم فوجی دستوں اور فوج کے مقابلے میں جموں کشمیر پولیس کو فراہم کئے جانے والے رسک الائونس میں تفاوت کو دور کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سنجے صراف نے کہا کہ جموں کشمیر پولیس کے اہلکار بھی اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر جموں کشمیر میں قیام امن کیلئے نہ صرف جدوجہد ہے بلکہ صف اول پر کام کر رہے ہیں۔