لوہڑی کے موقع پر نکالے گئے جلوس میں ڈھول اور دفلوں کی آواز کے ساتھ ہی فنکاروں نے ڈوگری نغموں پر رقص کیا۔ اس موقع پر ہیرن رقص بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز رہا۔ ڈوگری گلوکاروں اور فنکاروں نے اس تقریب میں حصہ لیا اور لوہڑی کے بارے میں لوگوں کو جانکاری دی۔
جموں میں لوہڑی تقریب کا انعقاد - ڈوگری رقص و سرور
جموں کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں میں آج لوہڑی کا تہوارجوش و خروش سے منایاگیا۔ اس تقریب میں مختلف مذاہب کے لوگ ہزاروں کی تعداد میں شامل ہوئے۔ اس موقع پر آگ جلانے کے ساتھ ساتھ آگ کی پوجا بھی کی گئی۔
جموں میں لوہڑی تقریب کا انعقاد
لوہڑی کی اس تقریب میں شامل بی جے پی کے سابق ایم ایل سی رمیش اروڑہ نے کہا کہ جموں میں آج بھی لوہڑی کی تقریب منائی جاتی ہے۔ یہ تہوار بھائی چارے کی مثال پیش کرتا ہے۔ اس سے سماج میں لوگوں کو ڈوگری کلچر کے بارے میں جانکاری ملتی ہے۔
واضح رہے لوہڑی کا تہوار ہر سال 13 جنوری کو پنجاب، ہریانہ راجستھان، جموں و کشمیر اور دہلی میں منایا جاتا ہے۔