اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاک ڈاون کی خلاف ورزی، آٹھ کے خلاف کارروائی - اقدامات پر عمل درآمد یقینی

مدھیہ پردیش کے رتلام ضلع میں لاک ڈاون کی خلاف ورزی کے پانچ الگ الگ معاملات میں آٹھ لوگوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

لاک ڈاون کی خلاف ورزی، آٹھ کے خلاف کارروائی
لاک ڈاون کی خلاف ورزی، آٹھ کے خلاف کارروائی

By

Published : Apr 22, 2020, 6:14 PM IST

پولیس کے مطابق شہر کے الگ الگ تھانہ علاقوں میں لاک ڈاون کی خلاف ورزی کے چار معاملات درج کئے گئے ہے جبکہ ایک معاملہ ضلع کی آلوٹ پولیس نے درج کیا۔

ان تمام پانچ معاملات میں آٹھ لوگوں کے خلاف مقدمات درج کرکے ان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

سکیورٹی فورسز جن میں پولیس اور فوج کے اہلکار شامل ہیں، کو احتیاطی تدابیر کے لیے کیے گئے اقدامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے تعینات کیا گیا ہے تاہم کچھ ریاستوں میں اس دوران کشیدگی دیکھنے میں آئی۔

اگر ایسا ہی ہوتا رہا تو کورونا پھیلنے کا خدشہ برقرار رہے گا۔

کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے ، لیکن اس کا مطلب ہر گز یہ نہیں کہ شہری غیر ضروری باہر نکلیں۔ اور مٹر گشتی کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details