عیدالفطر کی آمد کے ساتھ ہی بازاروں میں چہل پہل شروع ہو جاتی تھی۔ لوگ بازاروں مختلف ضروری اشیاء کی خریداری میں مصروف نظر آتے تھے۔ تاہم کورونا وائرس کے تناظر میں لاک ڈاون کی وجہ سے لوگ عید کے موقع پر اشیاء ضروری خریدنے سے قاصر ہیں۔
عید کے موقع پر مختلف پکوانوں کا اہتمام کرنے کے لئے مرغ، گوشت لانے کے لئے لوگ بازاروں کا رخ کرتے ہیں۔تاہم لاک ڈاون کے سبب ان چیزوں کی عدم دستیابی سے لوگ مایوسی کا شکار ہیں۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے لوگوں نے کہا کہ لاک ڈاون کے دوران انہیں بازار میں، گوشت، چکن و دیگر اشیاء ضروری مل نہیں پا رہی ہیں۔