اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن: پولیس عوام کی مدد کے لیے کوشاں

جموں و کشمیر پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پولیس سے مدد حاصل کر سکتے ہیں۔

Lockdown: Pregnant women rescued police
لاک ڈاؤن: پولیس عوام کی مدد کے لیے کوشاں

By

Published : Mar 25, 2020, 6:31 PM IST

دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہے کورونا وائرس سے عام لوگوں کی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔ گزشتہ رات وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک میں 21 دنوں تک لاک ڈاؤن کا اعلان کیا۔

لاک ڈاؤن: پولیس عوام کی مدد کے لیے کوشاں

اس لاک ڈاؤن کا اثر ملک کی دیگر ریاستوں کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی دیکھا گیا۔ یہاں سڑکوں پر ٹریفک معطل رہا، دوکانیں اور کاروباری ادارے بھی بند رہے۔ لوگ بھی گھروں میں ہی محصور ہو کر رہ گے ہیں۔

اسی اثناء میں شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے نادی ہل گاوں میں ایک حاملہ خاتون کی مدد بارہمولہ پولیس نے کی جب وہ درد زہ میں مبتلا تھی۔ پولیس نے اس خاتون کےلئے اپنی گاڑی فراہم کی اور بحفاظت نادی ہل گاوں سے علاج و معالجے کےلئے ضلع ہسپتال بارہمولہ پہنچایا۔

پولیس کے ایس ایس پی عبد القیوم نے بتایا کہ 'انسانی فرض سمجھ کر ہم نے خاتون کی مدد کی۔ ہمیں کل ایک فون کال موصول ہوئی جس کے بعد ہم نے خاتون کو گاڑی فراہم کر کے ہسپتال پہچایا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ لوگ اپنے گھروں میں ہی رہیں اور کس بھی ایمرجنسی کی صورت میں نذدیکی پولیس کی مدد طلب کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details