گزشتہ تین دنوں میں اس مہلک وائرس سے 20 اموات ہو چکی ہیں جبکہ پازیٹیو کیسز میں بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ زیادہ تر کیسز وادی سے مثبت آرہے ہیں۔
کشمیر انتظامیہ نے پانچ اضلاع سرینگر، بارہمولہ، شوپیان، کولگام اور اننت ناگ میں لاک ڈاؤن سخت کرنے کا اشارہ دیا ہے۔
کشمیر کے کمشنر پنڈورانگ کوڈباراو پولے نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'مذکورہ پانچ اضلاع میں ہر روز وادی کے 85 فیصد کیسز مثبت پائے جارہے ہیں جس کی وجہ سے لاک ڈاؤن بدستور جاری رہے گا۔'
ان کا کہنا تھا 'ان اضلاع میں سیمپلنگ اور ٹیسٹنگ میں اضافہ کیا جائے گا جبکہ مونیٹرنگ مزید بڑھا دی جائے گی۔'
مذکورہ اضلاع میں تاحال 4377 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں جن میں 1750 ایکٹیو پازیٹیو کیسز ہیں جبکہ باقی مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔