اردو

urdu

ETV Bharat / state

کووڈ 19: جموں و کشمیر میں لاک ڈاؤن میں مزید توسیع - کووڈ 19 کے سلسلے میں تازہ ترین رہنما اصول

لاک ڈاؤن کے دوران تمام اسکول، کالج، کوچنگ انسٹی ٹیوٹ اور آنگن واڑی مراکز بند رہیں گے۔ تاہم مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے زیر انتظام تربیتی اداروں کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

کووڈ 19: جموں و کشمیر میں لاک ڈاؤن میں مزید توسیع
کووڈ 19: جموں و کشمیر میں لاک ڈاؤن میں مزید توسیع

By

Published : Sep 2, 2020, 6:58 AM IST

کووڈ 19 کے سلسلے میں تازہ ترین رہنما اصول جاری کرتے ہوئے انتظامیہ نے جموں و کشمیر میں 30 ستمبر تک لاک ڈاؤن میں توسیع کردی۔

جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق تمام اسکول، کالج، کوچنگ انسٹی ٹیوٹ اور آنگن واڑی مراکز بند رہیں گے۔ تاہم مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے زیر انتظام تربیتی اداروں کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

ہدایات نامے میں کہا گیا ہے کہ ' صرف 21 ستمبر 2020 سے اثر انداز ہونے والے کنٹینمنٹ زون سے باہر کے علاقوں میں 50 فیصد تدریسی اور غیر تدریسی عملے کو اسکولوں میں آن لائن تعلیم / ٹیلی کونسلنگ اور متعلقہ کام کے لئے بلایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

جموں و کشمیر میں 525 نئے پازیٹیو کیسز درج

واضح رہے کہ مرکزی علاقے میں گزشتہ روز 525 نئے مثبت معاملات سامنے آئے اور اس طرح جموں و کشمیر میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 38،223 ہو گئی ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ ' نویں سے بارہویں جماعتوں کے طلباء کو 21 ستمبر 2020 ء سے اساتذہ سے رہنمائی لینے کے لئے صرف رضاکارانہ بنیاد پر کنٹینٹ زون سے باہر کے علاقوں میں اپنے اسکولوں میں جانے کی اجازت ہے۔ '

حکم نامے کے مطابق جموں و کشمیر میں سڑک، ریل یا ہوائی جہاز کے ذریعہ آنے والے مسافروں پر پابندی نہیں ہوگی خواہ تاہم انہیں لازمی طور پر کوڈ اینٹیجن ٹیسٹ کرانا پڑے گا۔ تاہم روڈ سے سفرو کرنے والے مسافروں کا کورونا ٹیسٹ منفی آنے تک وہ 14 دن کے قرنطینہ میں رہیں گے۔

اس میں مزید کہا گیا کہ کنٹینٹینٹ / ریڈ زون اضلاع سے افراد کی کسی بھی نقل و حرکت کے لئے متعلقہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سے اجازت لینا ضروری ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details