اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا وائرس: بڈگام میں دفعہ 144 نافذ

عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سلسلہ اب بھی جاری ہے، جس سے بچاؤ کے لیے ہر روز مختلف تدابیر کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

کوروناوائرس: بڈگام میں دفعہ 144 نافذ
کوروناوائرس: بڈگام میں دفعہ 144 نافذ

By

Published : Aug 26, 2020, 10:19 PM IST

مرکز کے زیرانتظام ریاست جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے متاثرین میں مسلسل اضافے اور لاک ڈاون میں ڈھیل کی وجہ سے بازاروں میں عوام کا ہجوم اُمڈ آنے کے پیش نظر ضلع بڈگام میں دفعہ 144 نافذ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سلسلہ اب بھی جاری ہے، جس سے بچاؤ کے لیے ہر روز مختلف تدابیر کا اہتمام کیا جاتا ہے

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں آج شام دیر گئے ضلع مجسٹریٹ شہباز احمد مرزا نے ایک حکم نامہ جاری کیا، جس میں ضلع میں دفعہ 144 نافذ کرنے کے احکامات صادر کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ دفعہ 144 کا نفاذ ضلع میں 27 اگست سے 31 اگست تک رہے گا۔

دفعہ 144 کا نفاذ ضلع میں 27 اگست سے 31 اگست تک رہے گا

اس حکم نامے کے تحت ضلع میں تمام دکانیں، کاروباری ادارے اور عوامی ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند رہیں گے، وہیں دفعہ 144 کو سختی سے عمل میں لانے کے لیے سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بڈگام و سرینگر، ایس ڈی ایم، تحصیلدار، نائب تحصیلدار، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو اختیارات دیے گئے ہیں۔

لاک ڈاون میں ڈھیل کی وجہ سے بازاروں میں عوام کا ہجوم اُمڈ آنے کے پیش نظر ضلع بڈگام میں دفعہ 144 نافذ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں

خیال رہے کہ ضلع میں لاک ڈاون میں ڈھیل کے بعد سے اب تک پازٹیو کیسز کی تعداد میں کافی اضافہ ہوا ہے اور وہیں اموات میں بھی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے جو کہ بعثِ تشویش ہے۔

ان حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے یہ سخت قدم اٹھائے ہیں تاکہ ضلع میں کوڈ۔19 کے انفیکشن کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details