اردو

urdu

ETV Bharat / state

پانی کی فراہمی نہیں ہونے پر احتجاج - کولگام

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع کولگام کے دمحال ہانجی پورہ علاقے میں مقامی لوگوں نے پانی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کیا۔

پانی کی فراہمی نہیں ہونے پر احتجاج

By

Published : Jul 16, 2019, 5:43 PM IST

دمحال ہانجی پورہ کے سلام کنی گاؤں کے لوگوں نے دنیو کنڈی مرگ دمحال ہانجی پورہ مین روڈ کو کئی گھنٹوں تک کے لیے بند کر دیا۔

پانی کی فراہمی نہیں ہونے پر احتجاج

مقامی لوگوں کے مطابق 'گذشتہ ایک مہینے سے ہمارے علاقے میں پینے کا پانی میسر نہیں ہے اور علاقے کی خواتین کو تین کلو میٹر دور سے پانی لانے کے لیے جانا پڑتا ہے۔'

ان کے مطابق' ہم نے کئی بار محکمہ پی ایچ ای کے افسران کو اس بارے میں آگاہ کیا لیکن انہوں نے کوئی کارروائی نہیں کی۔'

مقامی لوگوں نے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ان کے مسائل کو جلد سے جلد حل کیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details