جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی کے سب ڈویژن مہور میں مقامی لوگوں نے آج محکمہ بجلی کے خلاف نعرے بازی کی۔
ریاسی کے پنچایت مہور کی عوام نے آج ناراض ہوکر محکمہ بجلی کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔داراصل مہور کے کئی علاقوں میں گزشتہ کئی روز سے بجلی غائب ہے جس سے عوام کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔