اردو

urdu

ETV Bharat / state

Protest Against Jal Shakti Department In Poonch منڈی لورن میں پانی کی قلت، عوام کا محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج - ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے بلاک لورن

ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے بلاک لورن کی دور دراز پنچایت بٹل کوٹ کی عوام نے محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ محکمہ جل شکتی کی عدم توجہی کے سبب عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

منڈی لورن میں پانی کی قلت ،عوام کا محکمہ جل شکتی کے خلاف سراپا احتجاج
منڈی لورن میں پانی کی قلت ،عوام کا محکمہ جل شکتی کے خلاف سراپا احتجاج

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 3, 2023, 2:35 PM IST

منڈی لورن میں پانی کی قلت ،عوام کا محکمہ جل شکتی کے خلاف سراپا احتجاج

پونچھ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے بلاک لورن کی دور دراز پنچایت بٹل کوٹ کی عوام نے محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجی مظاہرہ کرنے کا مقصد علاقہ میں پانی کی عدم دستیابی کے سبب مقامی لوگوں کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔ پانی کی قلت کو لیکر علاقہ کے لوگوں نے محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ اس حوالے سرپنچ محمد رفیق و دیگر علاقہ کے لوگوں نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک جانب سرکار جل جیون مشن سکیم کے تحت ہر گھر نل اور ہر گھر جل پہنچانے کے دعوے کررہی ہے۔

وہی دوسری جانب زمینی حقائق اس کے بلکل برعکس ہیں اور سرکار کا ہر گھر نل اور ہر گھر جل پہنچانے کا دعوی محض ایک جملہ ثابت ہورہا ہے۔ کیونکہ پنچائت بٹل کوٹ کے نو وارڈوں کے لوگ آج تک پانی کی سہولیات سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہ اگرچہ گزشتہ کئی ماہ قبل علاقہ میں لوگوں کو پانی کی سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے کچھ پائیپیں ڈالی گئی تھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ علاقہ کے لوگوں کو یہ امید تھی کہ اب کی بار سرکار کی جانب سے چلائی جارہی اسکیم جل جیون مشن زیر راحت ملے گی۔ لیکن بدقسمتی جل جیون مشن اسکیم کا مقامی لوگوں کوئی بھی فائیدہ نہیں پہنچا ہے۔ غور طلب ہے کہ 15 اگست 2019 کو جل جیون مشن اسکیم کا مرکزی سرکار کی جانب سے آغاز کیا گیا تھا۔ جس کے تحت 2024 سے پہلے پہلے ہر گھر جل اور ہر گھر نل پہنچانا مقصود تھا۔ لیکن آج بھی کچھ گاؤں اور کچھ علاقے ایسے ہیں جہاں اس اسکیم سے لوگ محروم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Protest Against Water scarcity سپورمیں پانی کی قلت کے خلاف خواتین کا احتجاج

انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر یو ٹی جموں و کشمیر, ضلع انتظامیہ پونچھ, و محکمہ جل شکتی کے اعلیٰ عہدیداران سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنی توجہ اس دوردراز علاقہ کی جانب مرکوز کر علاقہ میں پانی کی سہولیات پہنچانے کو یقینی بنایا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details