رامبن: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع رامبن کے میتراہ چوک میں بھارتیہ یوا مورچہ کے ضلع سیکریٹری راجندر سنگھ کی قیادت میں درجنوں نوجواں نے محکمہ ٹریفک اور نیشنل ہائی وئے اتھارٹی اف انڈیا کے خلاف جم نعرہ باری کی۔ مقامی باشندوں نے احتجاج کرتے ہوئے قومی شاہراہ پر امدورفت بند کر دی۔مقامی باشندوں نے کہاکہ بار بار ضلع انتظامیہ اور ٹریفک پولیس گزرش کی تھی کہ قومی شاہراہ پر چلنے والی گاڑیوں کو میتراہ سے چھو ڑا جاتا ہے جس سے مقامی لوگوں خاص کر اسکول جانے والے بچوں اور مریضوں کو گھنٹوں ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے ابتر ٹریفک نظام کے سبب مقامی باشندوں کو زبردست مشکلات کا سامنا کر نا پڑھتا ہے۔ مظاہرے کی خبر ملتے ہی اسٹنٹ کمشنر مال رامبن اور ایس ایچ او رامبن مواقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کرنے کی کوشش کی۔ ضلع ترقیاتی کمشنر رامبن مسرت الاسلام کی یقین دہانی کے بعد احتجاجی دھرنا کو ختم کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ ٹریفک کا مسئلہ جلد سے جلد بہتربنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔