اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامبن: ضلع ہسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاج - ہسپتال انتظامیہ کے خلاف زبردست احتجاج

احتجاج میں شامل لوگوں نے الزام لگایا کہ ہسپتال میں تعینات ڈاکٹر اکثر ڈیوٹی سے غیر حاضر رہتے ہیں جس کی وجہ سے یہاں مریضوں کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

رامبن: ضلع ہسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاج
رامبن: ضلع ہسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاج

By

Published : Aug 18, 2020, 8:24 AM IST

جموں کشمیر کے پہاڑی ضلع رامبن کے سب ضلع ہسپتال کے احاطے میں لوگوں نے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف زبردست احتجاج کرکے نعرہ بازی کی۔

رامبن: ضلع ہسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاج

احتجاج میں شامل لوگوں نے الزام لگایا کہ ہسپتال میں تعینات ڈاکٹر اکثر ڈیوٹی سے غیر حاضر رہتے ہیں جس کی وجہ سے یہاں مریضوں کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا ہسپتال کے منتظمین نے ڈاکٹروں کو دوران او پی ڈی ڈیوٹی سے غائب رہنے کی کھلی چھوٹ دی رکھی ہے دور افتاد علاقوں کے مریضوں کو ہسپتال چکر کاٹ کر خالی کرسیوں کا دیدار کرنا پڑتا ہیں۔

مقامی لوگوں نے کہا کہ ' علاقہ کے مفلس، بیماروں اور تیماداروں کو مجبوراً ڈاکٹرؤں کے پرائیوٹ کلینکوں کا رخ کرنا پڑتا ہے جو انکے جیب سے زیادہ اضافی بوجھ پڑتا ہے۔

بیوپار منڈل بانہال کے صدر شمس ایدین راہی نے کہا ہسپتال میں طبی سہولیات فقدان ہے۔ بیماروں کے لیے کوءی بیت الخلا کا انتظام نہیں ہے۔

انہوں نے ایس ڈی ایم سے بلاک میڈیکل افسر کے خلاف بدعنوانی کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے چیف میڈیکل آفیسر رامبن اور محکمہ ناظم سے لوگوں کی سہولت کے لیے ہسپتال میں تعنیات ڈاکٹروں کی ڈیوٹی کو یقینی بنانے کے لیے مداخلت کی گزارش کی ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details