پلوامہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں صحت کے شعبے کے منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر کے کونے کونے میں لوگوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ وہی ضلع پلوامہ میں طبی نظام کو بہتر کیا جارہا ہے ۔طبی مراکز میں جدید انفراسٹرکچر تیار کیا جا رہا ہے۔اس ضمن میں پبلک ہیلتھ سنٹر راہمو کو بھی جدید بنیادوں پر استوار کیا جا رہا ہے تاکہ علاقے کے لوگوں کو بہترین طبی سہولیات ان کی دہلیز پر دستیاب ہو سکیں۔ پی ایچ سی راہمو کو 20 سال قبل تعمیر کیا گیا تھا لیکن انتظامیہ اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی جس کے نتیجہ میں علاقے کے لوگوں کو طبی سہولیات کے حوالے سے کافی مشکلاتوں پیش آرہی تھی۔
اس ضمن میں رئیس احمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ایچ سی کو جدید بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے تعمیراتی کام کی رفتار میں پچھلے ایک سال سے اضافہ کیا گیا ہے اور اس کا سارا کریڈٹ ڈی سی پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم کو جاتا ہے۔ عوامی دربار کے دوران جہاں مقامی لوگوں نے اس مسلئہ کو اجاگر کیا تھا وہی ضلع ترقیاتی کمشنر نے سنجیدگی کا مظاہرہ کرکے پی ایچ سی میں تعمیراتی کام شروع کروایا جبکہ عوام کو یقین دلایا گیا کہ کام مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے گا اور صحت کی جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔