وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے کنی پورہ چھترگام کے رہنے والے شاہد خان نے کہا ہے کہ انہیں ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے لیے سرکاری دفاتر کے چکر کاٹنے پڑ رہے ہے۔ چکر کاٹنے کے باوجود بھی اُن کے ہاتھ کچھ نہیں لگا۔
شاہد خان کا کہنا ہے کہ وہ سرینگر کے کوکر بازار علاقے میں رہتے تھے اس لئے انہھوں نے علاقے کے تحصیلدار سے اپنے شہری ہونے کا تصدیق نامہ حاصل کرنے کے بعد ضلع بڈگام کے تحصیلدار سے ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے لیے رجوع کیا۔