منڈی:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں واقع کہنوں علاقے میں ایک کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر متعلقہ وارڈ پنچ ریاض احمد خان و علاقوں کے معزز افراد شامل ہوئے۔اس موقع پر آرگنائزنگ کمیٹی سے اخلاق احمد, محمد آزاد, ریاض احمد, و دیگر کمیٹی ممبران بھی موجود رہے۔ یاد رہے منڈی تحصیل کے بلاک ساتھرہ کے دوردراز اور پہاڑی علاقع کہنوں میں گزشتہ چند روز سے لیگ میچز کھیلے جا رہے تھے۔
اس میں بلاک ساتھرہ کی مقامی 8 ٹیموں نے حصہ لیا۔ جس کا فائنل میچ ہوا۔ فائینل میں کہنوں اسٹار کلب اور فتح پور کشمیری کلب کے درمیان فائنل کرکٹ میچ کھیلا گیا۔ فتح پور کشمیری کلب کے کھلاڑیوں نے اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میچ اپنے نام کر لیا۔ فاتح ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو مہمانوں کے ہاتھوں انعامات سے نوازا گیا۔