اونتی پورہ: رمضان المبارک کے ماہ میں پانی کی عدم دستیابی کے حوالے سے کیگام اونتی پورہ کے لوگوں نے آج جل شکتی محکمے کے خلاف جم کر احتجاج کیا۔ اس دوران مظاہرین نے الزام لگایا کہ ان کے گاؤں میں گزشتہ 22 برسوں سے پانی کا مسئلہ درپیش ہے، اس حوالے سے علاقے کے لوگوں نے کئی بار جل شکتی محکمہ میں درخواست دی، لیکن محکمہ نے پانی کی قلت دور کرنے کے لیے آج تک کوئی کارروائی نہیں کی۔ Protest over Water Shortage in Kigam
Protest over Water Shortage in Kigam: کیگام میں پانی کی قلت پر احتجاج - Protest against Jal Shakti Department
کیگام اونتی پورہ کے لوگوں کو گذشتہ 22 برسوں سے پانی کا مسئلہ درپیش ہے۔ آج کے جدید دور میں بھی یہاں لوگوں کو دوسرے علاقے پانی لانا پڑتا ہے۔ Protest over Water Shortage in Kigam
کیگام میں پانی کی قلت کو لیکر احتجاج
مزید پڑھیں:
مظاہرین کے مطابق وہ قومی شاہراہ کے بالکل نزدیک رہتے ہیں، اس کے باوجود بھی گاؤں میں پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے انہیں آج کے جدید دور میں بھی دوسرے علاقے سے کندھے پر پانی لانا پڑتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گاؤں کے لیے ایک بور ویل سکیم 2010 میں شروع کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی تاہم اب مذکورہ اسکیم پرکام شروع نہیں ہوسکا ہے۔