کولگام:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع کولگام کے ٹینگام میں واقع نالہ گرمتُو میں غیرقانونی طور پر بیت الخلاء کا فضلہ پھینکنے کے خلاف مقامی باشندوں نے احتجاج کیا۔
مقامی باشندوں نے الزام عاید کرتے ہوے کہا کہ نالہ میں دوران شب کسی نے Suction مشین کے ذریعہ فُضلہ پھینکا ہے جس سے آس پاس کی آبادی میں تشویش پھیل گیا،عام لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مقامی باشندوں نے مقامی میونسپلٹی، محکمہ رورل سینیٹشن اور انتظامیہ کو آڈھے ہاتھوں لیتے ہوے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ادھر محکمہ جل شکتی نے اس حوالے سے انکوائری کے احکامات صادر کیے ہیں جبکہ ایس ڈی ایم (SDM) نور آباد نے بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات کی جایگی اور ملوث افراد کے خلاف کاروائی انجام دی جائے گی۔