ترال:مرکز کے زیر انتظام یو ٹی جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے ترال علاقے کے بیشتر علاقوں میں آج کے دور میں بھی ناقص مواصلاتی نظام کے عام لوگوں کے لیے سوہان روح بنا ہوا ہے۔ ناقص موبائل نیٹ ورکنگ کی وجہ سے انہیں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس ست بچوں کی پڑھائی بھی متاثر ہو رہی ہے۔
کملا اور بوچھو بالا میں رہنے مقامی باشندوں نے ناقص مواصلاتی نظام کو لیکر ایک خاموش احتجاج کے ذریعہ اپنی شکایت انتظامیہ تک پہنچانے کی کوشش کی۔ مقامی باشندوں کے مطابق گاؤں میں سینکڑوں کنبے آباد ہیں۔ تاہم بدقسمتی سے جدید دور میں بھی یہ گاؤں مواصلاتی سہولیات سے محروم ہے۔اس کی وجہ سے لوگوں کے معمولات شدت سے متاثر ہو رہے ہیں کیونکہ مواصلاتی نظام کی غیر تسلی بخش سہولیات سے جہاں ان کے بچے آن لائن تعلیم حاصل نہیں کر پاتے وہیں عام لوگوں کو باہری دنیا میں ہونے والے اہم واقعات سے لا علم ہوتے ہیں۔