اننت ناگ کے گونجی واڑہ میں مقامی باشندوں کا میونسپل کونسل خلاف احتجاج اننت ناگ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے گونجی واڑہ میں مقامی باشندوں نے میونسپل کونسل کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔ احتجاج میں خواتین بھی بڑی تعداد میں شامل تھیں۔ مظاہرین نے کہاکہ انتظامیہ اگر ان کے مطالبات کو نہیں مانتی ہے تو آنے والے دنوں میں بڑے پیمانے ہپر احتجاج کیا جائے گا۔
احتجاجیوں کے مطابق 2016 کے تباہ کن سیلاب کے بعد اگر چہ علاقے کے لوگوں نے پانی کی نکاسی کے لیے حکومت سے اپیل کی تھی تاہم اس وقت کی حکومت نے مذکورہ علاقے میں ایک پیمپ شڈ منظور کیا جس کے بعد علاقے میں ایک شڈ تو بنایا گیا مگر اج تک وہاں پر مشین کو نصب نہیں کیا گیا۔ اس کے خلاف آج علاقے کے مرد و زن نے اننت ناگ ویری ناگ سڈک پر احتجاجی دھرنا دیا۔
احتجاجیوں میں میونسپل کونسل اور محکمہ آر اینڈ بی کے خلاف زبردست نعرے بازی کی اور ٹریفک کی آمدرفت کو بھی روک دیا۔ احتجاجیوں کے مطابق کئی بار ضلع انتظامیہ کی نوٹس میں لانے کے باوجود بھی ابھی تک پمپ شڈ میں مشینری کو نصب نہیں کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق معمولی بارش کی وجہ سے علاقے میں سیلابی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Womens Protest in Anantnag ایجوکیشن کوک ملازمین کا اننت ناگ میں احتجاج
ایک احتجاجی خاتون نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں گزرنے والی ڈریں میں بارشوں کی وجہ سے پانی میں اکثر اضافہ ہو جاتا ہے جس کو نکالنے کے لیے ایک پمپ کی علاقے میں اہم ضرورت ہے کیونکہ ڈرین کا پانی جمع ہونے کی وجہ سے پورا علاقہ زیر آب ہو جاتا ہے۔مقامی باشندوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔