پونچھ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میںمقامی باشندوں عاقب حسین شاہ کی قیادت میں شراب کی دکان کے سامنے احتجاج کیا۔ شراب کی دکانوں کو جلد سے جلد بند کرانے کا مطالبہ کیا۔بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی مرکزی حکومت اور ضلع انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ مقامی باشندوں کا الزام لگایا کہ انتظامیہ جان بوجھ کر نوجوانوں کو نشے کی لت کی طرف دھکیل رہی ہے۔ اگر محلے میں شراب کی دکانیں کھولی جائیں گی تو نوجوان اس کی طرف راغب ہوں گے۔ اس کے لیے نوجوان نہیں بلکہ انتظامیہ ذمہ دار ہوگی۔
عاقب حسین نے کہا کہ پونچھ کے نوجوان پہلے ہی نشے کی گرفت میں ہیں۔ منشیات کی وجہ سے بہت سے نوجوانوں نے اپنا مستقبل تباہ کر چکے ہیں اور مزید بہت سے لوگوں کا ہو سکتا ہے۔ کئی اپنی جانیں بھی گنوا چکے ہیں۔ ہم نہیں چاہتے کہ ملک کا مستقبل منشیات میں ڈوب جائے اور نوجوان اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں ۔اس کے لئے ہم خاموش نہیں بیٹھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو اس محلے کی تمام شراب کی دکانوں کو جلد سے جلد بند کرے۔ شراب کے دھندے میں ملوث لوگوں کے خلاف کڑی کارروائی کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔