گاندربل:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے پرنگ علاقے میں مشہور ڈاکٹرس کالونی میں نالہ سندھ کے دونوں اطراف سو میٹر کی دوری میں کسی بھی طرح کی تعمیرات کو عدالت کی طرف سے روک لگائی گئی ہے، تاہم چند اثر و رسوخ والے افراد نے ان سرکاری حکمنامے کی دھجیاں اڑاتے ہوئے تعمیرات کے کاموں کو جاری رکھا ہے۔
اگرچہ چند تعمیرات کو محکمہ آبپاشی و فلڈ کنٹرول نے گرانے کے لیے باضابطہ نوٹس بھی نکالا تھا تاہم یہ صرف کاغذ تک ہی محدود رہا۔ بدھ کی صبح کئی محکموں کے ملازمین ڈاکٹرز کالونی پرنگ انہدامی کاروائی کے لئے پہنچے تھے، تاہم مختلف محکموں کا آپسی تال میل نہ ہونے کی وجہ سے اس کاروائی میں تاخیر ہوئی۔ جب کہ اس دوران محکمہ آبپاشی کے سپروائزر کو ڈی سی گاندربل کی طرف سے منسلک کر دیا گیا۔