اردو

urdu

ETV Bharat / state

Dilapidated Road In Ganderbal کرہامہ گاندربل کی رابطہ سڑک خستہ حالی کا شکار

ضلع گاندربل کے کرہامہ علاقے میں مقامی باشندوں نے خستہ حال رابطہ سڑک کی مرمت کا مطالبہ کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ کے خلاف جم کر احتجاج کیا۔ انہوں نے کہا کہ ابتر سڑک کی وجہ سے یہاں سڑک حادثات میں اضافہ ہوا ہے۔

کرہامہ گاندربل کی رابطہ سڑک خستہ حالی کا شکار
کرہامہ گاندربل کی رابطہ سڑک خستہ حالی کا شکار

By

Published : Jul 13, 2023, 1:17 PM IST

کرہامہ گاندربل کی رابطہ سڑک خستہ حالی کا شکار

گاندربل:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے کرہامہ علاقے میں مقامی باشندوں نے خستہ حال رابطہ سڑک کی مرمت کا مطالبہ کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ کے خلاف جم کر احتجاج کیا۔ انہوں نے کہا کہ ابتر سڑک کی وجہ سے سڑک حادثات میں اضافہ ہوا ہے۔ خستہ حال سڑک پر چلنا لوگوں کے لئے دشوار ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جہاں ایک طرف ضلع گاندربل میں سڑکوں کی تعمیر و تجدید زورو شور سے جاری ہے۔ تاہم وہیں تحصیل واکورہ کے کرہامہ کی رابطہ سڑک کو خستہ حالت میں چھوڑ دیا گیا ہے۔

کرہامہ گاندربل کے مقامی باشندوں نےکہا ہے کہ علاقے کی رابطہ سڑک کافی خستہ حال ہے جس کی وجہ سے لوگوں کے عبور و مرور میں زبردست مشکلات سامانا کرنا پڑتا ہے۔ نیز بزرگوں اور سکولی بچوں کو بھی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ سڑکوں کی خستہ حالی کی وجہ سے ٹرانسپورٹروں نے پبلک ٹرانسپورٹ سروس بند کردی ہے جس کے نتیجے میں بارسو بائے پاس سے گاڑیوں سے اُتر پیدل گھر آنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Congress Protest In Jammu جموں میں کانگریس کے حامیوں کا احتجاج

انہوں نے نے بتایا کہ اگرچہ پی ایم جی ایس وائی کی طرف سے سڑک کے تعمیر و تجدید کا کام دسمبر 2022 میں منظور کیا گیا تاہم ابھی تک ٹھکیدار نے تعمیراتی کام شروع نہیں کیا ۔ اس حوالے سے جب ایگزیکیٹو انجینر پی ایم جی ایس وائی گاندربل شبیر احمد سے رابطہ کیا گیا تو اُنہوں نے کہا کہ دسمبر 2022 میں کرہامہ نواب باغ سڑک کا کام منظور کیا گیا تاہم موسم کی خرابی کی وجہ سے اس میں تاخیر ہوئی ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details