جی ایم سی جموں کے پرنسپل ڈاکٹر نصیب چند ڈوگرہ نے پیر کے روز یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ لوگوں کے مطالبے پر گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں اور اس سے منسلک ہسپتالوں میں محدود او پی ڈی خدمات منگل سے بحال ہوں گی۔
انہوں نے کہا: 'لوگوں کا مطالبہ تھا کہ ہسپتالوں میں او پی ڈی خدمات شروع ہونی چاہیں۔ ہم نے سوچ سمجھ کر اور تمام شعبوں کے سربراہوں کو اعتماد میں لیکر حکمت عملی مرتب کی ہے۔ منگل سے ہر شعبے میں بیس مریضوں کو دیکھا جائے گا۔ سماجی دوری کو بنائے رکھنے کے لئے ہم مریضوں کو الگ الگ اوقات پر بلائیں گے'۔